اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں رات گئے پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آیا، جس سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رات ایک بجے کر چارمنٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پرپانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
پشاور، ہزارہ ، چترال ، سوات، مری سرگودھا اور پیرمحل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، تاہم کسی مقام سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔