ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسلام آباد اور گردونواح میں‌ زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل اسلام آباد،راولپنڈی اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں ایبٹ آباد، ہری پور اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مکینوں کے مطابق زلزلہ 5 بج کر 24 منٹ پر آیا اور اس کے جھٹکے مسلسل 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں