جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

قیامت خیز زلزلہ : ‘مراکش میں مقیم تمام پاکستانی خیریت سے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مراکش میں پاکستانی سفیر کی نمائندہ کا کہنا ہے کہ مراکش میں مقیم تمام پاکستانی خیریت سے ہیں، سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے فعال اور رابطے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے نے ہر طرف تباہی مچادی ہے، پاکستانی سفیر کی نمائندہ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مراکش میں 200 پاکستانی مقیم ہیں، تمام خیریت سےہیں اور سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے فعال اور رابطے میں ہے۔

اس سے قبل نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی ک نے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر کو فون کرکے ہولناک زلزلہ سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مراکش کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، مراکش کے عوام کو صحت کی سہولیات سمیت ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

خیال رہے مراکش میں تباہ کن زلزلے نے تبادی مچادی ہے ، مکانات زمین بوس ہوگئے اور تاریخی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ سو سے تجاوز کرگئی جبکہ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، مراکشی وزارتِ داخلہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے پچہتر کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ ہے، جبکہ اس کی گہرائی اٹھارہ عشاریہ پانچ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں