جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بروز بدھ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، گزشتہ رات بھی پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، فیصل آباد، گجرات، گجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اورپھول نگر میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر چارریکارڈ کی گئی ہے اوراس کا مرکزننکانہ صاحب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ملک کے شمالی علاقہ جات میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

گزشتہ رات آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا اور310 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں