ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

زلزلے کے جھٹکے پانچ بجکر 52 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 84 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، اس کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ سال 16 اکتوبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور اس کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں