پشاور: اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خیبر پختون خوا کے پشاور، مردان، ہنگو اور گرد و نواح میں، لکی مروت، کوہاٹ، بونیر، ضلع مہمند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
- Advertisement -
اسلام آباد، کمالیہ، پھالیہ اور گرد و نواح، خانیوال، بھکر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان تھا۔
شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے، تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔