تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انڈونیشیا میں قیامت خیز زلزلہ : جاں بحق افراد کی تعداد 162 ہوگئی

جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد162 تک جا پہنچی، عمارتیں گرنے سے سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکز جاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، اس کے کے جھٹکے جکارتا میں بھی محسوس کیے گئے۔

Indonesia: Dozens killed as earthquake hits island of Java – DW – 11/21/2022

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں گرنے سے ملبے میں بہت سے لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Indonesia earthquake of magnitude 5.6 leaves at least 162 dead | CNN

انڈونیشیا کےڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے ترجمان نے ہلاک خیز زلزلے میں 162 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 350 افراد زخمی ہیں۔ جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Over 50 Killed and Hundreds Injured in Indonesia Earthquake - The Khaama  Press News Agency

امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، زخمیوں میں سے بھی درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Indonesia earthquake: Heavy rain hampers search for survivors - BBC News

خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے، فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔

Indonesia earthquake: Dozens dead as search for survivors continues - BBC  News

اس سے قبل جنوری 2021 میں بھی صوبے مغربی سولوویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ 2004 میں آنے والی تباہ کن سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -