خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔
- Advertisement -
زلزلے کی گہرائی کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارد کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کےقریب ہندوکش اور گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔