منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

ویڈیو: میانمار میں ہولناک زلزلے کے بعد خاتون اور مرد کو زندہ بچا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

میانمار میں ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں جاری اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم 40 گھنٹوں بعد ایک مرد اور خاتون کو بچا لیا گیا۔

میانمار میں آنے والے ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہیں اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے کی مثل کے مصداق تباہ کن زلزلے کے کئی گھنٹوں بعد ملبے سے ایک خاتون اور ایک نوجوان کو زندہ بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے 30 گھنٹے بعد منہدم ہونے والے اپارٹمنٹ کے ملبے تلے دبی خاتون کو زندہ بچا لیا گیا، جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اس موقع پر خاتون کے شوہر نے کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ وہ زندہ نہیں ہوگی۔ اپنی بیوی کو زندہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوں کہ میں نے بہت اچھی خبر سنی ہے۔’

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس عمارت کے ملبے تلے اب بھی 90 سے زائد افراد دبے ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب زلزلے کے 40 گھنٹے بعد دارالحکومت نیپیڈو میں سنگاپور کی ریسکیو ٹیم نے تین منزلہ منہدم عمارت کے ملبے سے ایک نوجوان کو زندہ نکال لیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جب کہ اس کے بعد آنے والے آفٹر شاک کی شدت بھی 6.7 تھی۔

اس بڑی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں میانمار میں کئی بڑی عمارتیں، پل، سڑکیں تباہ ہوگئے ہیں جب کہ اب تک 1600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

زلزلے سے دو کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں چین، روس، امریکا اور دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے میں 10 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

میانمار، تھائی لینڈ زلزلے میں بچ جانے والوں کی تلاش جاری، 16 سو سے زائد افراد ہلاک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں