جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فلپائن میں 6.5 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، 100 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا : جنوبی فلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی ، عمارتیں گرنے سے 4افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن میں 5-6 شدت کے زلزلے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زلزلے سے کئی عمارتیں گر گئیں، عمارتوں کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

55

66

زلزلے نے کئی عمارتوں کو ملیہ میٹ کر دیا جبکہ بعض علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے جسے بحال کرنے کیلئے امدادی کام جاری ہیں ۔

1

2

کئی عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہیں، حکام نے لوگوں کو خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام ابھی تک جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں