اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

قیامت خیز زلزلہ 22 ہزار افراد کی جان لے گیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ ، دمشق : ترکیہ اور شام میں ملبے تلے دبے افراد کی زندگی کی امیدیں دم توڑنے لگیں، اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے میں دونوں ملکوں کے اب تک کم از کم 22 ہزار شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں ریسکیو کے کام میں مصروف حکام کا کہنا ہے کہ یہ وقتی تعداد ہے جس میں ہر گھنٹے بعد نیا اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کے زندہ رہنے کی امید دم توڑ رہی ہے۔

العریبیہ نیوز کے مطابق ترکیہ کے نائب صدر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے اپنے شہریوں کی تعداد 17674 بتائی جبکہ 72 ہزار افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

ترک نائب صدر نے بتایا کہ کلیس اور شانلی اورفا صوبوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ دیار بکر، عدنہ اور عثمانیہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں۔

ادھر شام میں وائٹ ہلمٹ کے زیر انصرام ریسکیو ٹیم کے حکام نے بتایا شمال میں اپوزیشن کے زیر انتظام علاقوں میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2030 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں 2950 شامی شہری زخمی ہوئے۔

قبل ازیں شامی وزیر صحت حسن الغباش نے بتایا کہ زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 1347 جبکہ زخمیوں کی تعداد 2295 بتائی گئی تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ترکیہ اور شام کے متعدد علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ریسکیو عملے نے ترکیہ میں زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والے مزید افراد کو نکالا ہے جبکہ شام کے شمال مغربی علاقے میں مصروف کار ریسکیو عملے کو تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کوئی زندہ فرد نہیں ملا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں