جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام میں زلزلے کے شید جھٹکوں کے باعث شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
چکوال شہر اور گردنواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ آیا ہے، سماہنی، بھمبر، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تلہ گنگ، کلہرکہار، گوجر خان، روات، کہوٹہ، ٹیکسلا، کلرسیدان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز راولپنڈی سے 8 کلو میٹر دور جنوب مشرق تھا۔