اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، صوابی، لکی مروت، مردان، کالا باغ و گردونواح، کرک، چنیوٹ اور میانوالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز شمال مغربی راولپنڈی تھا۔

زلزلے کے دوران کیا کریں؟

  • سب سے پہلے پُرسکون رہیں کیونکہ گھبراہٹ سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں
  • محفوظ جگہ پر چلے جائیں، اگر آپ گھر میں ہیں تو میز یا مضبوط فرنیچر کے نیچے چھپ جائیں، دیوار کے ساتھ بیٹھ جائیں لیکن کھڑکیوں، شیشے یا بھاری چیزوں سے دور رہیں
  • لفٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں
  • اگر آپ باہر ہیں تو عمارتوں، بجلی کی تاروں اور درختوں سے دور کھلے میدان میں چلے جائیں
  • اگر گاڑی میں ہیں تو گاڑی روک دیں لیکن پل، اوورہیڈز یا عمارتوں سے دور
  • گاڑی کے اندر ہی رہیں جب تک زلزلہ ختم نہ ہو جائے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں