چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سچوان میں جمعرات کی شام 4 بج کر 33 منٹ پر شدید زلزلہ آیا، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔
چینی زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔
مقامی حکام نے بتایا کہ زلزلے سے چوبیس ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے جبکہ 76 ہزار شہریوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ملبے تلے دبنے سے تین افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 80 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بیس کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔
Deadly earthquake shakes China’s Sichuan province pic.twitter.com/rvudfdsycR
— The Sun (@TheSun) September 16, 2021
سی ای این سی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز شمال طول البلد تھا۔
شچوان کی حکومت نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ریسکیو کا کام شروع کردیا ہے جبکہ شہریوں کو آفٹر شاکس کے حوالے سے بھی وارننگ دی گئی ہے۔