اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد، سوت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے اس کے علاوہ کوئٹہ، سیالکوٹ، راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مرکز افغانستان تھا۔
An earthquake originated on 21-03-2023 at 21:47 PST
Mag: 6.8
Depth: 180 km
Lat: 36.51 N
Long: 70.96 E
Epicentre: Hindukush Region, Afghanistan.PMD Islamabad.
— PDMAKP OFFICIAL (@PDMAKP) March 21, 2023
اس کے علاوہ بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، قازقستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ کرغستان، چین اور بھارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بتایا ہے کہ الہ آباد سمیت مختلف شہریوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔