تہران : ایران کے جنوبی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے تاہم زلزلے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔
تہران یونیورسٹی کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 08.29 پر محسوس کیے گئے۔
مقامی وقت کے مطابق 08.39 پر صوبہ ہرمزگان کے ضلع فرغان میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھتکے محسوس کیے گئے تاہم اس زلزلے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے گذشتہ 12 دنوں میں افغانستان کے صوبۂ ہرات میں 3 زلزلے آچکے ہیں ، زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
ہرات میں سب سے پہلے آّنے والے ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد چار ہزار ہوگئی جبکہ ہزاروں زخمی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
زلزلے کے باعث بیس دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، دو ہزارمکانات منہدم ہوئے اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے تھے۔