بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے مختلف شہر زلزلے میں لرز اٹھے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، مرکز کھاریاں کے قریب اورگہرائی 15کلو میٹر تھی

پنجاب کے شہروں لاہور، جہلم ،سرائےعالمگیر،ننکانہ صاحب،جلالپوربھٹیاں ، کالاباغ،گجرات اورگردونواح ، وزیر آباد، چنیوٹ اور شاہ کوٹ، بھلوال میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے نواحی اضلاع میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی اور جھٹکوں کا دورانیہ 15 سے 20 سیکنڈ تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں