کوئٹہ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی ملک کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج دن میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
لورالائی، ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک سے بارش کی پیشگوئی
آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فی صد ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔