تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں غیر ملکی طلبہ کیلیے تعلیم کا حصول آسان، ہزاروں رجسٹرڈ

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرو پلیٹ فارم پر اب تک 50 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت تعلیم کے حکام نے یہ انکشاف شارجہ میں تعلیم کی بین الاقوامی ایکسپو نمائش میں سعودی جامعات کے طالب علموں اور اساتذہ کی موجودگی میں کیا۔

شارجہ نمائش میں سعودی اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں بڑی تعداد میں طالب علموں نے اسٹالز کا دورہ کیا اور انہوں نے مختلف شعبوں میں سعودی جامعات میں داخلہ لینے کی خواہش ظاہر کی۔

وزارت تعلیم نے بتایا کہ اب تک 50 ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات نے پلیٹ فارم پر اندراج کرایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم آئندہ سال 15 جنوری 2023 تک اندراج کے لیے کھلا رہے گا۔

سعودی وزارت تعلیم کے مطابق طلبہ اس پلیٹ فارم پر اردو سمیت 10 زبانوں میں اندراج کرایا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی ملک کے طلبہ سعودی عرب میں تعلیم کے لیے اندراج کراسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -