اشتہار

لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آسان فتح

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63  رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 198 رنز بنائے اور کوئٹہ کو جیت کے لئے 199 رنز کا ہدف دیا۔

تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی، جیسن روئےکے48،حفیظ کے25رنزبھی کسی کام نہ آئے۔

- Advertisement -

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اورڈیوڈویزےنے3،3وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل شائی ہوپ کے شاندار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر198رنز بنائے،شائےہوپ47،مرزاطاہر31رنزبناکرنمایاں رہے، سکندر رضا نے32اورحسین طلعت نے26رنزاسکورکیے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد اور اوڈین اسمتھ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین اور محمد نواز نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغاز پر گفتگو میں سرفراز احمد نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ راشد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راشد خان نے لاہور قلندرز کا اسکواڈ جوائن کرلیا

ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے ، حریف ٹیم کو 150اسکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بلے بازی کرنا چاہتے تھے ،ہماری باولنگ بہترین ہے، راشد خان کے آنے سے بولنگ میں مزید اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کو گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا وہیں لاہور قلندرز کو گزشتہ میچ میں روایتی حریف کراچی کنگز نے با آسانی قابو کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں