موسم سرما میں بالوں میں خشکی ہوجانا عام بات ہے، تاہم بعض اوقات یہ کسی بیماری، فنگل انفیکشن یا غیر معیاری پانی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے، ان تمام مسائل کا حل صرف ایک آسان سا نسخہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جڑوں میں خشکی ہوجائے تو اس کی وجہ سے بال گرنے بھی لگتے ہیں، تاہم یہ نسخہ بالوں کے تمام مسائل کا حل ثابت ہوسکتا ہے۔
سب سے پہلے آدھا کپ پانی لیں اور اسے گرم کرنے کے لیے رکھ دیں، اس میں 5 سے 6 کڑی پتے ڈالیں، ایک چٹکی پھٹکری شامل کریں اور روز میری آئل کے 2 سے 3 قطرے شامل کردیں۔
ٹھنڈا کرنے کے بعد اس میں زنک سیرپ کا ایک چمچ ملا دیں، یہ سیرپ بچوں کے پیٹ کے مسائل اور تکالیف میں استعمال ہوتا ہے۔
اس میں شامل زنک بالوں کو جڑوں سے مضبوط کرے گا، پھٹکری سر کی جلد سے ہر قسم کے بیکٹیریا یا فنگس کا خاتمہ کرے گی جبکہ روزمیری بالوں کو گھنا کرے گی۔