تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیا آپ کرونا برگر کھانا پسند کریں گے؟

ہنوئی : ویتنامی شیف نے مہلک ترین کرونا وائرس کے مشابہ کرونا برگر متعارف کروا کر دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے دنیا بھر میں اپنا خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے لیکن ویتنامی شیف نے وائرس سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کا برگر بنادیا۔

شیف نے گزشتہ ماہ کرونا برگر کی رونمائی کرائی تھی جس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ویتنامی شیف ہوانگ تانگ نے سب سے پہلے کرونا برگر تیار کیا تھا جس کی شہرت اب دنیا بھر میں ہوچکی ہے اور اب دیگر ممالک میں بھی کرونا برگر تیار کیا جارہا ہے۔

ہوانگ تانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آرام سے کرونا برگر کھا سکتے ہیں انہیں برگر کھانے سے کوویڈ 19 کی وبا نہیں لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں : غیرسنجیدگی کی انتہا، بھارتیوں نے کرونا کو مذاق سمجھ لیا

ریستورانٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے ریستورانٹ میں داخل ہونے کےلیے جرایثم کش اسپرے والا گیٹ بھی نصب کررکھا ہے جبکہ ریستورانٹ کے اندر بھی وائرس سے محفوظ رہنے کےلیے بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ویت نام میں کرونا مریضوں کی تعداد 270 ہے جس میں سے 219 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں تعداد اب تک صفر ہے۔

Comments

- Advertisement -