بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل، اصل حقائق سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جس کے بعد اصل حقائق سامنے آگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا نے حادثے کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ سے متعلق خبر سیکیورٹی ذرائع سے نشر کی ہے۔ جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، رپورٹ میں حادثے کی 2 وجوہات کا تعین کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی پہلی وجہ موسم کی صورتحال سازگار نہیں تھی جبکہ دوسری وجہ یہ تھی کہ ہیلی کاپٹر زائد وزن اٹھانے کی سکت نہیں رکھتا تھا اور ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زائد 2 افراد سوار تھے۔

یاد رہے حادثے سے قبل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود صدر رئیسی کے چیف آف اسٹاف غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ صدارتی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کانوائے کا انچارج تھا، ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی تو موسم ٹھیک تھا لیکن پرواز کے پینتالیس منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کے لیے پرواز اونچی کریں۔

ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ تیس سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہوگیا ہے، جس پر ہمارے پائلٹ نے قریبی تانبے کی کان پر ہیلی کاپٹر اتارا۔

غلام حسین اسماعیلی نے بتایا تھا کہ صدر کے پائلٹ، وزیر خارجہ اور صدر کے محافظ کو فون کیا مگر جواب نہ ملا۔

انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ سے واپس امریکا روانہ، جانے سے قبل کیا کہا؟

یاد رہے 19 مئی کو ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان و دیگر حکام جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں