ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تدفین کے موقع پر لاکھوں افراد نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ تدفین مشہد میں روضہ امام علی رضا ؑکے احاطے میں کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی مشہد پہنچایا گیا تو سڑکوں پر لاکھوں کی تعداد میں عوام موجود تھے، ایرانی صدر کے جسد خاکی کو آہوں اور سسکیوں میں امام علی رضا کے روضے تک لے جایا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی تدفین تہران کے جنوب میں شاہ عبدالعظیم کے روضے کے احاطے میں کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گا۔
ابراہیم رئیسی نے اسماعیل ہنیہ سے آخری ملاقات میں کیا کہا تھا؟
انہوں نے کہا کہ جس طرح موسیٰ کی والدہ سے کیے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرح امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی ضرور پورا ہوگا۔