لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (پنجاب) نے میڈیا کےلئے انوکھا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے میڈیا کوریج کے دوران کیمرے کے استعمال پرپابندی عائد کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نے بلدیاتی انتخابات کی میڈیا کوریج کے دوران کیمرہ پولنگ اسٹیشن کے اندرلے جانے پر پابندی ہوگی، جو پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا دونوں کیلئے ہوگی۔
پنجاب الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے ہیں، جس میں میڈیا ٹیموں کو کوریج کرنے کیلئے خصوصی کارڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
- Advertisement -
پنجاب الیکشن کمیشن کی اس نرالی منطق سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن کو میڈیا کیمروں سے کوئی خوف لاحق ہے یا پھرالیکشن کمیشن نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے یہ پابندی لگائی ہے۔