جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے کیلیے پرجوش ہیں، سی ای او انگلینڈ کرکٹ بورڈ

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے کے لیے پرجوش ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ دوسری بار بھی پاکستان میں بہترین مہمان نوازی کی گئی، کھلاڑی اور بارمی آرمی بھی مزے کررہی ہے۔

مہمانوں کو ملتان میں مزاروں اور تاریخی مقامات پر لے جایا گیا، انگلینڈ کے مہمانوں کو ٹوپی اور اجرک تحفے میں دی گئی۔

- Advertisement -

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں متبادل آپشن پر غور ہو رہا ہے، ہائبرڈ ماڈل کے امکانات زیادہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان نہ آنے پر ہائبرڈ ماڈل کے امکانات اب زیادہ ہو رہے ہیں۔ چند روز میں آئی سی سی کی میٹنگز ہیں، جہاں مختلف آپشن زیر غور آئیں گے۔

رچرڈ تھامپسن نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا شرکت نہ کرنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ جے شاہ جو اب آئی سی سی کے سربراہ ہوں گے، انکا اس معاملے میں اہم کردار ہوگا۔

اس موقع پر رچرڈ گولڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے نہ کھیلنے سے براڈ کاسٹنگ رائٹس پر بہت منفی اثر پڑے گا اور ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے۔

سی ای او انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ابھی چیمپئنز ٹرافی میں وقت ہے، فیصلے کرنے میں وقت لگتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں