جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت اگر پاکستان نہیں آتا تو۔۔۔۔۔، انگلینڈ کرکٹ بورڈ چیف نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گولڈ نے آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔

پاکستان نے آئندہ سال فروری مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے اس کے ساتھ ہی گرین شرٹس اس ٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس شوپیس ایونٹ کے بہترین انعقاد کے لیے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں اور اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں صرف تین ماہ کا قلیل عرصہ باقی رہ گیا ہے تاہم بھارت نے اب تک ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

- Advertisement -

اس صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ کا اہم بیان سامنے آیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا مکمل ایونٹ پاکستان میں ہوگا مگر اس ٹورنامنٹ کا پاکستان اور بھارت کے بغیر انعقاد کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

رچرڈ گولڈ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی کے ٹی وی رائٹس پر اثر پڑے گا جس کو تحفظ دینا ہوگا۔ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو دوسرے آپشنر بھی موجود ہیں۔

ای سی بی چیف نے مزید کہا کہ جے شاہ آئی سی سی کے سربراہ بن رہے ہیں۔ ابھی وقت ہے، انہیں راستہ نکالنا چاہیے۔ بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنا کرکٹ کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی شیڈول منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج چکا ہے۔ بھارت کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ تمام ٹیموں نے ایونٹ کے لیے پاکستان آمد کی یقین دہانی کرا دی ہے لیکن بھارت کی جانب سے اب تک ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال بھی بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں رخنہ اندازی کرتے ہوئے اسے ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ 10 سال سے بند ہے جب کہ بھارت نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2008 میں کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں