اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

انگلینڈ کی پاک بھارت سیریز سے متعلق بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ نے 15 سال سے نہ ہونے والی پاک بھارت باہمی ٹیسٹ سیریز کو ممکن بنانے کے لیے اپنی سرزمین کو بطور نیوٹرل مقام کے طور پر پیش کیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین انگلش بورڈ مارٹن ڈارلو نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پی سی بی حکام سے ملاقات میں یہ پیشکش کی ہے۔

مارٹن ڈارلو کا کہنا ہے کہ ان میچوں کے دوران انگلینڈ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد میچ دیکھنے آئے گی کیونکہ دونوں ممالک کے بہت زیادہ افراد برطانیہ میں موجود ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 سے اب تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہوئی ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستان موجودہ صورتحال میں بھارت سے کھیلنےمیں دلچسپی نہیں رکھتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں