اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ ایچ ای سی کےلیے5 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، کمیٹی کےاجلاس میں8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے معاملہ بھی زیر غور آیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ای سی سی نے معاملے پر کمیٹی قائم کردی، آئندہ ہفتے دوبارہ غور ہوگا جبکہ ایچ ای سی کےلیے5 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ ، اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ پلاننگ سیل کےلیےڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ اور ایئر فورس کیلئے انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاونس کیلئے کی منظوری دے دی گئی۔
کمیٹی نے قانونی چینلز کے زریعے ترسیلات زر بڑھانے سے متعلق تجاویز کی بھی منظوری دی جبکہ اجلاس میں سعودی عرب کے نجی شعبہ کی طوارقی اسٹیل مل کی بحالی اور بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویل کےلئے سبسڈی پرغور کیا گیا۔