اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، ای سی سی 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ای سی سی نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ، کےالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے  گا، صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی۔،

- Advertisement -

اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت37لاکھ مستحقین کیلئے29ارب 72 کروڑ روپے امداد کی بھی منظوری دی گئی، مستحقین کو12ہزار روپے فی کس امداد فراہم کی جائے گی ، رواں مالی سال احساس پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا تخفیف غربت ڈویژن نے31لاکھ نئےمستحقین کوامداد کی سفارش کی تھی جبکہ گھریلو صارفین کو 74 ارب روپے مالیت کی درامدی ایل این جی کی فراہمی پر غور کیا گیا ، سوئی ناردرن نےبتایا91فیصدگھریلوصارفین121روپےماہانہ بل اداکرتےہیں۔

ای سی سی نے اوگرا کو  معاملہ کو حل تلاش کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا گیس شعبے  میں گردشی قرض روکنے کیلئے معاملے  پر پالیسی سازی ہوگی۔

اجلاس میں موسم ربیع کی یوریا کھادضروریات کیلئےایل این جی پر 96کروڑروپے سبسڈی کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا فروری یوریا کے 2 لاکھ فاضل ذخائر کیلئے 2 بند یوریا پلانٹس کوایل این جی پرچلایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ایگریٹیک، فاطمہ فرٹیلائزرزکو جولائی ،ستمبر میں کم قیمت پر ایل این جی دی جائے گی جبکہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کیلئے4 ارب 59 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

یاد رہے 22 جون کو ہونے والے اجلاس میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کی منظوری اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی اجازت دیدی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نجی شعبے کیلئے گندم کی درآمد کیلئے کوئی حد نہیں ہوگی، صوبائی حکومتوں کو فوری گندم کی ریلیز کی پالیسی کے اعلان کا کہا جائے گا۔

اجلاس کے دوران سی ڈی اے کو میٹرو کی ادائیگیوں کی مد میں ڈھائی ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی اور شہدا کے اہل خانہ کو ادائیگی کیلئے 20 کروڑ کی گرانٹ کی سمری کی بھی منظوری دی۔

اعلامیے کے  مطابق اسلام آباد پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کو  3.6 کروڑ کی فراہمی اور  اسلام آبادپولیس کے 10.5کروڑ  کے  واجبات کی ادائیگی کی سمری منظور کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں