اسلام آباد :اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کی منظوری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
جس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے، الیکشن کمیشن کیلئے47 ارب 41 کروڑ روپے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔
وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا مہم چلانے کیلئے بجٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
ای سی سی اجلاس میں کےالیکٹرک کیلئے ٹیرف سےمتعلق سمری زیرغور آئے گی اور سال2023 کیلئے تمباکو کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔