پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن فنڈ قائم کرنے اور ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری اسکیم کی تجویز منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا کہ ای سی سی نے وزارت خزانہ کی سمری پر سرکاری ملازمین کے لئے پنشن فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری اسکیم کی تجویز منظور کرلی گئی، سول ملازمین کیلئے اسکیم کا اطلاق یکم جولائی2024 سے ہوگا جبکہ مسلح افواج کیلئے اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

- Advertisement -

یونیورسل سروس فنڈ کو11ارب سےزیادہ کےفنڈزواپس کرنے، وزارت ریلوے کےزیرالتوا واجبات کیلئے2ارب روپے کی گرانٹ اور ایف بی آر کےغیر ملکی منصوبوں کے واجبات ادائیگی کیلئے 4 ارب 22 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ساتویں مردم شماری کے واجبات کیلئے7ارب 98 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ ، سندھ حکومت کے واجبات کے ادائیگی کیلئے12.1 ارب روپے کی گرانٹ اور ملٹری اکاؤنٹس اور اے جی پی آر کی پنشن ادائیگی کیلئے8 ارب 62 کروڑ سے زائد منظور کرلئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں