جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس: گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

.اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ، مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے پرجلدی بازی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈے سمیت گیس کی قیمتوں میں اضافےکی سمری پر غور کیا گیا۔

ای سی سی میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا گیس کی قیمتوں میں اضافے پر جلدی بازی نہیں کریں گے اور ہدایت کی کہ گیس کی قیمتوں میں تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے، عوام کوگیس قیمتوں میں اضافے کے اثرات سےبچانے کی تجاویز اور اضافے کا متبادل دیں۔

- Advertisement -

ای سی سی نے وزارت داخلہ کیلئے 15 کروڑ 32 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دے دی ، گرانٹ ڈی سی اسلام آباد ایف 8 کچہری متاثرین کےورثاکو تقسیم کریں گے جبکہ پاکستان پوسٹل انشورنس کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کی بھی منظوری دی ، پوسٹل انشورنس کوپبلک کمپنی بنانےسےایف اےٹی ایف کی اہم شرط پوری ہو گئی ہے۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا پاکستان پوسٹل انشورنس کیلئے 70 کروڑ کا پیڈ اپ کیپٹل منظور کیا گیا، پاکستان پوسٹل انشورنس کمپنی ایس ای سی پی کی ریگولیشن میں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزارت اطلاعات کےتحت ڈیجیٹل میڈیاونگ بنانےکی منظوری دے دی گئی ، یہ ونگ ترقیاتی ایجنڈے کیخلاف جعلی اور گمراہ کن خبروں کو کاؤنٹرکرے گا، ڈیجیٹل ونگ کی تشکیل کیلئے وزارت اطلاعات دستیاب فنڈزاستعمال کرے گی۔

ای سی سی نے برآمدی یونٹس پرعائدریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ کیلئے ایس آراومیں ترمیم ، سسینا طیارےکی مرمت کیلئے3کروڑ15لاکھ روپےکےمساوی زرمبادلہ وزارت دفاع کومنتقل کرنے کی منظوری بھی دی۔

مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، گیس کی قیمتوں میں اضافے پر فیصلہ مؤخر

یاد رہے گذشتہ ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک میں مہنگائی، اشیا ضروریہ کی طلب ورسد کا جائزہ لیا گیا تھا

اجلاس میں گیس کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ اگلے اجلاس تک کیلئے موخرکر دیا گیا تھا جبکہ وزارت خزانہ کی تجویز پر پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ کیلئے عالمی بنک سےحاصل کردہ 14 کروڑڈالر قرضہ میں سے ایک کروڑڈالررقم سے ٹرسٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں