اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی اجلاس میں تمباکو کی کم از کم قیمت کے تقرر کی سمری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں2022کیلئے تمباکو کی مختلف اقسام کی کم ازکم قیمتوں کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تمباکو کی فی کلو کم ازکم قیمت کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، ایف سی وی کیٹگری کےتمباکو کی دونوں اقسام کی قیمت مقررکی گئی ہے۔
ای سی سی اجلاس میں میں میدانی علاقے سے قیمت240روپے فی کلو جبکہ نیم پہاڑی علاقےسے281.13 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ای سی سی کے مطابق ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو، وائٹ پٹا129 روپےفی کلو جبکہ بیورلے187.50روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نسوار اور حقے کے لئے تمباکو کی قیمت129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔