جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا اور وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید مشاورت کی ہدایت کر دی ۔

دونوں مصنوعات کی 3ماہ کیلئے برآمد پر پابندی لگانے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ دوسرا آپشن ان اشیاکی محدود برآمد کی اجازت دینا ہے، ٹماٹر پیاز کے حوالے سے فیصلہ 24 گھنٹوں میں کرلیا جائے گا۔

ای سی سی نے نیشنل ریمیٹنس لائیلٹی پروگرام ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے گندم کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی قیمتوں کی تعین کیلئے حکومت مداخلت نہیں کرے گی، کاشتکارکو حکومتی مقرر کردہ سے زائدقیمت وصول ہو رہی ہے۔

آزاد کشمیر کیلئے گندم کی فراہمی کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی جبکہ مقامی سطح پر بننے والی کورونا تشخیص کی مشینز پر ٹیکس اور ڈیوٹی چھوٹ دینے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں