منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف میں شامل 3 اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورزپر ریلیف میں شامل 3اشیاکی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی اضافے کومعقول سطح پر لے جا کر دوبارہ سمری لائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی۔

ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورزپرریلیف میں شامل 3اشیاکی قیمتوں میں اضافےکی تجویزمسترد کرتے ہوئے ہدایت کی اضافے کو معقول سطح پرلے جا کر دوبارہ  سمری لائی جائے۔

اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورزکو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ، منصوبے پر 2ارب لاگت آئےگی ، وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر 21 ارب  روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

ای سی سی نے بارانی علاقوں میں زیرکاشت رقبہ بڑھانے کے لیے 42ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری اور سوئی سدرن کے لیے کمرشل پیداوار کے لیے گیس  کنووں کی نشاندہی کی منظوری دی۔

اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی 2ہفتوں کے لیے موخر کردی گئی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلرز کے منافع کا جائزہ لیتے ہوئے گوادر کے لیے 300 میگا واٹ  کوئلے کے  پاورپلانٹ اور زائرین کے لیے مینجمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں