جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اربوں روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے نو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایکنک اجلاس میں مجموعی طور پر 355.736 بلین روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، جس میں ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت، قدرتی آفات کے بعد بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کیلئے دیہی علاقوں تک رسائی میں بہتری اور سیاحت کی ترقی کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے منصوبے۔ کوئٹہ میں منگی ڈیم اور اس سے منسلک واٹر سسٹم کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ایکنک نے سو ڈیزل الیکٹرک ریلوے انجنوں کی مرمت کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔

اسلام آباد اور برہان میں ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے، مربوط ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی تیاری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر کے تحت کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی بھی منظوری دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں