اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

چین میں ماحول دوست پلاسٹک تیار!

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین میں سائنسی ماہرین نے ایسی پلاسٹک تیار کرلی ہے جس کے اثرات ماحول پر اثر انداز نہیں ہوتے اور وہ پلاسٹک دھوپ اور آکسیجن کی موجودگی میں صرف ایک ہفتے کے دوران بے ضرر مادوّں میں تبدیل ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چینی سائنس دانوں نے زیادہ مقدار میں ماحول دوست پلاسٹک ایجاد کرلی ہے جو لچک دار ہے اور اسے خاص طرح نامیاتی پولیمرز سے بنایا گیا ہے۔

جب اس پلاسٹک پر دھوپ نہیں پڑے گی پلاسٹک کو جوں ہی دھوپ لگنا شروع ہوتی ہے تو یہ ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ کیمیائی عمل شروع کر کے تیزی سے تحلیل ہو کر بے ضرر مادّوں میں ٹوٹنے لگتا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اتنا مضبوط نہیں کہ اس سے شاپنگ بیگ یا مشروبات کی بوتلیں بنائی جاسکیں تاہم اسے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز وغیرہ کے لیے ایسے لچک دار برقی آلات میں ضرور استعمال کیا جاسکے گا جو ناکارہ ہوجانے کے بعد دھوپ میں رکھ کر تلف کیے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ ہر سال استعمال شدہ برقی آلات سے کروڑوں ٹن ’برقی کچرا‘ پیدا ہوتا ہے اور گزشتہ سال دنیا بھر میں پانچ کروڑ 36 لاکھ ٹن برقی کچرا پیدا ہوا جسے تلف نہیں کیا جاسکا۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں