اسلام آباد : وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ، ہیکر نےپاک بھارت کشیدگی پرپوسٹ کی جس کاوزارت سےکوئی تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہوگیا ، ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایکس پرکی جانےوالی کسی پوسٹ کاوزارت سےتعلق نہیں، ہیکر نے پاک بھارت کشیدگی پرپوسٹ کی جس کاوزارت سےکوئی تعلق نہیں۔
وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ درج ذیل پوسٹ کو رپورٹ کریں:
The Ministry of Economic Affairs account has been hacked.
Please unfollow and report the following: pic.twitter.com/jYZxsH7myM— Shaza Fatima Khawaja (@ShazaFK) May 9, 2025
بعد ازاں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت اقتصادی امورکاایکس اکاؤنٹ ہیکرزکےکنٹرول سےنکل چکاہے اور ہیکرز کی جانب سےکئی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئیں۔
انھوں نے بتایا کہ وزارت اقتصادی امورکا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایاگیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم الرٹ بھارتی سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی تھی۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم الرٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صارفین مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، غیر تصدیق شدہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس نہ کلک کریں تاکہ ہیکرز سے محفوظ رہ سکیں۔
ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا افواہیں شیئر نہ کریں، صرف معتبر ذرائع پر اعتماد کریں، سرکاری یا معتبر چینلز سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔