تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

تحریکِ انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے 10 ماہ میں کتنا بیرونی قرضہ لیا؟

اسلام آباد: اقتصادی امورڈویژن نے 10 ماہ میں لیے گئے بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردیں، رواں مالی سال میں پاکستان نے 10 ارب 19کروڑ6 لاکھ  ڈالر کا بیرونی قرض لیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے 10ماہ میں لیے گئے بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردیں گئیں ، قرض سے متعلق تفصیلات اقتصادی امورڈویژن نےجاری کیں۔

جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں پاکستان نے 10 ارب 19 کروڑ6 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض لیا ، جولائی سے اپریل کےدوران باہمی معاہدوں کے تحت 3 ارب1 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ قرض اے ڈی بی کیجانب سے ایک ارب26کروڑڈالرجاری کیاگیا اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 37کروڑ 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

اقتصادی امورڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی سےاپریل کےدوران اڑھائی ارب ڈالر کے بانڈزفروخت کیےگئے جبکہ پاکستان نےکمرشل بینکوں سے بھی 3ارب25کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔

خیال رہے آئی ایم ایف پروگرام کےتحت حکومت کو ہرماہ عوام کو قرض کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہے۔

Comments

- Advertisement -