پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

بھارتی ارب پتی اور مودی کے قریبی ساتھی کی معاشی تباہی تیز

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ارب پتی بزنس ٹائیکون اور وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈٓانی کی معاشی تباہی کا عمل تیز ترین ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم اڈانی کے بزنس گروپ کو بازار حصص میں 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوچک اہے جب کہ مارکیٹ میں موجود سرمائے میں بھی 26 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوا ہے جس کے بعد اڈانی انٹرپرائزز کے حصص 27 فیصد کم ہوگئے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ اڈانی بزنس گروپ کے توانائی، ٹرانسمیشن، پورٹ، بزنس، گیس اور دیگر کمپنیوں کے حصص بھی گر گئے ہیں اور رواں ہفتے اڈانی کی دولت میں 58 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد سے ہی گوتم اڈانی دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی تیزی کے ساتھ پھسلتے جا رہے ہیں۔ پہلے تو وہ ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر نکل کر 11 ویں مقام پر پہنچے تھے اور اب بلومبرگ کی تازہ فہرست میں ان کی دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں مزید تنزلی ہوئی ہے اور وہ 15 ویں درجے پر پہنچ گئے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب اڈانی گروپ اپنی تاریخ کی بدترین معاشی مشکلات سے گزر رہا ہے۔ گوتم اڈانی نے حیفا کی بندرگاہ کو 1.5 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔ دوسری جانب موجودہ صورتحال میں بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے اڈانی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں