اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

معاشی بحران، صنعتکاروں کا حکومت سے ڈالر ایمنسٹی اسکیم لانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ڈالر کا بحران شدت اختیار کرگیا صنعتکاروں نے موجودہ صورتحال میں حکومت سے ڈالر ایمنسٹی اسکیم لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں ڈالر کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے۔ بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث صنعتوں کو درآمدی خام مال دستیاب نہیں جس کے باعث آٹو، ٹیکسٹائل، اسٹیل اور فارما انڈسٹری بند ہونا شروع ہوگئی ہے اور لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں کاروباری طبقہ اس بات پر متفق ہے کہ حکومت کو انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ڈالر کی قلت دور کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملکی صنعت کاروں نے حکومت سے ڈالر ایمنسٹی اسکیم لانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

- Advertisement -

لاہور چیمبر آف کامرس کی اسینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ الیکٹرک وائر اینڈ کیبل میاں حسیب صفدر کا کہنا ہے کہ حکومت ایل سیز کے لیے ڈالرز کا انتظام کرے تاکہ ملکی انڈسٹری چل سکے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں