تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی

اسلام آباد : مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ آج اقتصادی ٹیم کے ہمراہ سروے رپورٹ جاری کریں گے، کورونا کے باعث رواں مالی سال کے دوران حکومت کوئی اہم معاشی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی ، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اقتصادی ٹیم کے ہمراہ سروے رپورٹ جاری کریں گے، رواں مالی سال کے دوران کوئی اہم معاشی ہدف حاصل نہیں ہوسکا۔

دستاویز کے مطابق رواں مالی سال اقتصادی ترقی 4فیصد ہدف کےبرعکس منفی 0.4فیصد، اشیاکی پیداوار2.9فیصدمقررہ ہدف کےبرعکس منفی 0.1 فیصد اور زرعی اشیا کی پیداوار 3.5 فیصدہدف کےبرعکس 2.7 فیصد رہی۔

دستاویز میں بتایا گیا بڑی فصلوں کی پیداوار 3.5فیصد کے برعکس 2.9فیصد ، چھوٹی فصلوں کی پیداوار3.1فیصد مقررہ ہدف کےبرعکس4.6 فیصد ،کپاس کی پیداوار 2.5 فیصد مقررہ ہدف کے برعکس منفی 4.6فیصد اور لائیو اسٹاک کی پیداوار 3.7 فیصدہدف کے برعکس 2.5فیصد رہی۔

سروے کے مطابق جنگلات کی پیداوار2فیصد ہدف کےبرعکس 2.3فیصد ، ماہی گیری کی پیداوار 4فیصد ہدف کےبرعکس 0.6فیصد ، صنعتی شعبے کی پیداوار 2.5فیصد ہدف کےبرعکس منفی 5.6 فیصد ، بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.3فیصد ہدف کے برعکس منفی 7.6 فیصد اور چھوٹی صنعتوں کی پیداوار 8.2 فیصد کےبرعکس 1.5فیصد رہی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سلاٹرنگ 3.4فیصد کی بجائے 4.1 فیصد ، بجلی کی پیداواراور گیس کی تقسیم 1.5 فیصد ہدف کےبرعکس17.7 فیصد ، تعمیرات کے شعبے کی پیداوار 1.5فیصد کےبرعکس 8.1فیصد اور خدمات کے شعبےکی ترقی 4.8 فیصد مقررہ ہدف کے برعکس منفی 0.6فیصد رہی۔

سروے میں بتایا گیا معیشت کاحجم 40ہزار588 ارب کی بجائے 38ہزار878 ارب روپے رہا اور 60 سال کے بعد پہلی بار ملکی معیشت بڑھنے کی بجائے سکڑ گئی۔

دستاویز کے مطابق جی ڈی پی میں سرمایہ کاری کاتناسب 15.8فیصد ،ہدف کےخلاف 15.4 فیصد ، قومی بچت اسکیموں کاتناسب 12.8فیصد کےہدف کے برعکس13.9فیصد رہا۔

سروے میں مزید بتایا گیا رواں مالی سال مہنگائی 8.5فیصد کی بجائے 9.1فیصد اور فی کس آمدن 2لاکھ 24ہزار کے ہدف کےبرعکس 2لاکھ 14ہزار رہی جبکہ رواں مالی سال کے 9ماہ مجموعی آمدن 30فیصد اضافے سے 4ہزار690 ارب رہی۔

Comments

- Advertisement -