لاہور: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہی حکومت رہی تو ملک میں بدترین معاشی حالات اور مہنگائی ہوگی، یہ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت کی وجہ سے ایک ماہ میں مہنگائی کا سیلاب آگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں نہ اہلیت ہے اور نہ ہی جذبہ ہے۔
ڈیمز چندے کے پیسوں سے نہیں بنتے، شاہد خاقان عباسی
اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے زور و شور سے جاری فنڈ ریزنگ مہم کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیمز چندے کے پیسوں سے نہیں بنتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیانات اور باتیں کرنے سے بھی ڈیم نہیں بنتے، ملکی مسائل کا تعلق پیسے سے نہیں بلکہ نظام ٹھیک کرنے میں ہے، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شاہد خاقان نے کہا تھا کہ بلدیاتی نظام تبدیلی آتی رہتی ہے، نئی حکومت اگر تبدیلی کرے گی، تو دیکھیں گے، نوازشریف اب بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔