ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ماہر معیشت نے پی آئی اے کے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہر معیشت ڈاکٹرخاقان نجیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو فروخت کرنے سے اس کے ملازمین کو فائدہ ہوگا، اس ہی ایئرلائن میں نئی نوکریاں بھی نکلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت ڈاکٹرخاقان نجیب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے کہا کہ حکومت ملک کے نقصان کرنے والے اداروں کی ری اسٹریکچرنگ کرنے جا رہی ہیں، پی آئی اے کی ری اسٹریکچرنگ سے پاکستان کی معیشت اور حکومت کو فائدہ ہوگا۔

ڈاکٹرخاقان نجیب کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملک کی دس بڑی نقصان کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہے، پی آئی اے میں بغیر انویسٹمنٹ کے ری اسٹریکچرنگ ہونا ممکن نہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ ایئرلائن کوفروخت کرنے سے اس کے ملازمین کو فائدہ ہوگا، اس ہی ایئرلائن میں نئی نوکریاں بھی نکلیں گی۔

خیال رہے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم ہوگئے اور بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی۔

نجکاری حکام نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو پی آئی اے کی کلیئر بیلنس شیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے ایوی ایشن کےبڑے سرمایہ کاروں کیلئےپرکشش موقع ہے، پی آئی اے کے پاس ہر ہفتے 20 ملکوں کی 170 فلائٹس کے قیمتی روٹس ہیں۔

پی آئی اے سعودی عرب تک ڈیڑھ لاکھ مسافر کی سفری سہولت دیتا ہے،نجکاری کے بعد پی آئی اے یورپ کے روٹس کھولے جاسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں