بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سنگین بحران کا خدشہ ظاہر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سنگین بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سپلائی چین توڑنے کو مہنگائی کی وجہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سنگین بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ اور ایڈمنسٹریٹو افکیٹ کی صورت مہنگائی ہوتی ہے اور عالمی مارکیٹ سے چیزمہنگی ملےتو متعلقہ چیزمہنگی ہوجاتی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سپلائی چین توڑنےسےمہنگائی میں اضافہ ہوا ، آٹا، پیاز ٹماٹر اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے انتظامی معاملات میں گڑ بڑ ہے، جسے حل کیا جاسکتا ہے۔

ماہر معاشیات نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بھی مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، گندم کی قیمت میں اضافہ تو ہونا ہی تھا لیکن مرغی کےنرخ کیوں بڑھے، اس پر تحقیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مرغی فارم اورمارکیٹ کے بیچ گروہ ہے، جوپرائس کوکنٹرول کررہاہے، فیڈرل گورنمنٹ کا کام ہے دیکھے کہ کون پرائس کنٹرول کر رہا ہے، یہ 10 سے 12 لوگوں کی حکومت ہے، جو کریک ڈاؤن نہیں کرپارہی۔

شہباز شریف حکومت کے حوالے سے مزمل اسلم نے کہا کہ یہ حکومت میں آکرجھوٹ بولیں گے تومسائل بڑھیں گے، سوشل میڈیا پر غلط اعداد و شمار بتائے جارہےہیں، ایک مہینہ ہوگیا حکومت کی معاشی پالیسی نہیں آئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کالوگوں نے مذاق اڑانا شروع کردیا تھا، عمران خان حکومت میں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے بات کرتے تھے، مرغی سے بہتر ہے فش کھالیں، یہ بھی 4 سے ساڑھے 4 سو روپے کلو ہے، جھینگا بھی ساڑھے 7 روپے کلو مل رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں