ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

"عوام کمر کَس لیں، 24 گھنٹے میں حکومت تیل،گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے خبردار کیا ہے کہ 24 گھنٹے میں حکومت تیل،گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی ڈبل سینچری پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،اس وقت ڈالر کی قیمت 180 سے نیچے ہونی چاہیے تھی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ڈالرکی قدر بڑھی، جب باہرسےچیزیں منگواتےہیں توادائیگی ڈالرمیں کرناپڑتی ہے۔

- Advertisement -

ماہرمعاشیات نے خبردار کیا کہ 24 گھنٹے میں حکومت تیل ، گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے، عوام کمر کس لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ سازی نہ ہونے سے زرمبادلہ جا رہا ہے مگر ملک میں آنہیں رہا۔

دوسری جانب ماہرمعاشیات عابدسلہری نے کہا اسوقت سیاسی بحران سے اقتصادی بحران پیدا ہو رہا ہے، بجلی، تیل سمیت مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، حکومت حکومت کو فیصلے کرنے ہوں گے ، ورنہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔

حکومت کو معاشی صورتحال پر جلد کنٹرول کرنا ہوگا،آئندہ بجٹ کافی مشکل ہوگا اور یہ ملک کیلئے کافی مشکل وقت ہے ،حکومت حکومت کو فیصلے کرنے ہوں گے ، ورنہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں