تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

’پاکستان کے معاشی حالات خطرناک حد تک خرابی کی جانب‘

اسلام آباد : ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے ملکی معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ فوری طور پر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات تیزی سے مسلسل خرابی کی طرف جارہے ہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے باوجود مزید مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکس کی کلیکشن کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے آئی ایم ایف ناراض ہے۔

شبرزیدی نے کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے800ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن موجودہ حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ مزید ٹیکسز لاگو کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مزید ٹیکسز نہیں لگاتی تو نتیجے میں یقیناً آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈلاک پیدا ہوگا، موجودہ حکومت نے ریونیو اور ٹیکس کلیکشن میں کوئی بہتری نہیں کی۔

ایک سوال کے جواب میں ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا رسک ریٹ بھی مسلسل بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بھی عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد ختم ہورہا ہے۔

Comments