تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ن لیگی رکن کا استعفیٰ منظور، ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کا استعفیٰ منظور کر کے حلقے میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

پی پی 209 خانیوال سے منتخب ہونے والے فیصل خان نیازی مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان میں شامل ہیں۔ انہوں نے 22 مئی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اپنا استعفیٰ جمع کروایا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ان کا استعفیٰ منظور ہوگیا ہے، ان کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن 2 اکتوبر کو ہوگا، امیدوار کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کو انتخابی نشانات یکم ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

استعفیٰ جمع کرواتے ہوئے فیصل خان نیازی نے کہا تھا کہ خوشی اور ہوش و حواس میں اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں، مسلم لیگ (ن) کی سیاست سے اب کوئی تعلق نہیں اور بہت پہلے پارٹی سے راستے جدا کر چکا ہوں۔

فیصل خان نیازی

Comments

- Advertisement -