بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

ناشائستہ زبان کا استعمال، عمران خان، پرویز خٹک، ایاز صادق کی غیر مشروط معافی قبول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نےانتخابی مہم کے دوران ناشائستہ زبان کے استعمال کرنے پر عمران خان،  پرویز خٹک، مولانا فصل الرحمان اور ایاز صادق کی غیر مشروط معافی قبول کرلی اور تنبیہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف انتخابی مہم میں ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عمران خان کی طرف سے ان کے وکلاء نے معافی نامہ جمع کرایا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے سامنے ن لیگی رہنما ایازصادق کے نازیبا الفاظ پر مبنی بیان کی ویڈیو چلائی گئی، ایازصادق کےوکیل نے مؤقف اپنایا کہ وہ اپنے مؤکل کی جانب سے معافی مانگتے ہیں، جس کو الیکشن کمیشن نے قبول کرلیا۔

مخالفین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پرویزخٹک کی بھی معافی قبول کرلی۔

مولانا فضل الرحمان کے وکیل نے بھی اپنے مؤکل کی جانب سے معذرت کی۔

الیکشن کمیشن نے رہنماؤں کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے مستقبل میں ایسی زبان استعمال نہ کرنے کی وارننگ دے دی۔

الیکشن کمیشن نے پرویزخٹک ،ایازصادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ انہیں نازیبا الفاظ سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں